Rizwan Zubair

مادّہ ز ی ن

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ز ی نz-y-n

(ض) زَانَ يَزِيْنُ زَيْنًا: کسی چیز کو خوبصورت بنانا، سجانا، آراستہ کرنا۔

زِيْنَةٌ (اسم ذات): سجاوٹ، آرائش (اردو میں «زینت» اسی معنی میں)۔ ﴿خُذُوْا زِيْنَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ﴾ (الاعراف ۷:۳۱)

تفعیل زَيَّنَ يُزَيِّنُ تَزْيِيْنًا: بتدریج سجانا، خوب سجانا (اردو میں «تزئین» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنَّا زَيَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْيَا بِزِيْنَةِ ۨالْكَوَاكِبِ﴾ (الصافات ۳۷:۶)؛ ﴿زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوٰتِ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۴)

تفعل تَزَيَّنَ يَتَزَيَّنُ تَزَيُّنًا اور اِزَّيَّنَ اِزَّيُّنًا (تاء کو زاء میں مدغم کر کے): بتکلف آراستہ ہونا۔ ﴿حَتّٰٓى اِذَآ اَخَذَتِ الْاَرْضُ زُخْرُفَهَا وَازَّيَّنَتْ﴾ (یونس ۱۰:۲۴)

اردو میں اس مادے سے: مزین۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ