ز ج جz-j-j
(ن) زَجَّ يَزُجُّ زَجًّا: پھینکنا، نیزے کی انی سے مارنا؛ زُجٌّ ج زِجَاجٌ: نیزے کا نچلا سرا۔
زُجَاجٌ (اسم جنس)، واحد زُجَاجَةٌ: شیشہ، شیشے کا برتن یا قندیل — اہلِ لغت کہتے ہیں کہ صفائی اور روشنی کو گزار دینے کی مناسبت سے یہ نام پڑا۔ ﴿اَلْمِصْبَاحُ فِيْ زُجَاجَةٍ ۭ اَلزُّجَاجَةُ كَاَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ﴾ (النور ۲۴:۳۵)
زَجَّاجٌ (فَعَّالٌ کے وزن پر، پیشے کے لیے): شیشہ بنانے والا۔