(ض) وَرٰى يَرِيْ وَرْيًا (اصلی: وَرَيَ يَوْرِيُ): (۱) کسی چیز کا کسی چیز کے پیچھے چھپا ہوا ہونا (۲) چقماق سے چنگاری نکلنا، آگ جلنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
وَرَآءٌ (اصلاً وَرَايٌ، ظرف (اردو میں «ماورا، ماورائی» اسی معنی میں)؛ زیادہ تر مضاف ہو کر آتا ہے): (۱) پیچھے، کے بعد (۲) علاوہ۔ ﴿فَنَبَذُوْهُ وَرَآءَ ظُهُوْرِهِمْ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۸۷)؛ ﴿وَاُحِلَّ لَكُمْ مَّا وَرَآءَ ذٰلِكُمْ﴾ (النساء ۴:۲۴)
(افعال) اَوْرٰى يُوْرِيْ اِيْرَآءً: (رگڑ کر) آگ جلانا؛ مُوْرٍ (اصلاً مُوْرِيٌ، اسم الفاعل): رگڑ سے آگ نکالنے والا۔ ﴿اَفَرَءَيْتُمُ النَّارَ الَّتِيْ تُوْرُوْنَ﴾ (الواقعۃ ۵۶:۷۱)؛ ﴿فَالْمُوْرِيٰتِ قَدْحًا﴾ (العٰدیٰت ۱۰۰:۲)
(مفاعلہ) وَارٰى يُوَارِيْ مُوَارَاةً: چھپانا، ڈھانپنا۔ ﴿لِيُرِيَهُۥ كَيْفَ يُوَارِيْ سَوْءَةَ اَخِيْهِ﴾ (المائدۃ ۵:۳۱)؛ ﴿قَدْ اَنْزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا يُّوَارِيْ سَوْاٰتِكُمْ﴾ (الاعراف ۷:۲۶)
(تفاعل) تَوَارٰى يَتَوَارٰى تَوَارِيًا: چھپ جانا، اوٹ میں ہو جانا۔ ﴿يَتَوَارٰى مِنَ الْقَوْمِ مِنْ سُوْٓءِ مَا بُشِّرَ بِهِۦ﴾ (النحل ۱۶:۵۹)؛ ﴿حَتّٰى تَوَارَتْ بِالْحِجَابِ﴾ (صٓ ۳۸:۳۲)
«اگر مقصودِ کل میں ہوں تو مجھ سے ماورا کیا ہے» (ارمغانِ حجاز)