و ک زw-k-z
(ض) وَكَزَ يَكِزُ وَكْزًا: مکا مارنا، بند مٹھی سے ضرب لگانا۔ اہلِ لغت کہتے ہیں کہ وَكْز مٹھی سے اور لَكْز ہتھیلی سے ہوتا ہے۔ قرآن میں صرف ایک بار، اور وہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے قبطی کے قتل کے واقعے میں: ﴿فَوَكَزَهُۥ مُوْسٰى فَقَضٰى عَلَيْهِ﴾ (القصص ۲۸:۱۵) — اور اسی سے معلوم ہوا کہ قتل ارادةً نہ تھا۔