و د قw-d-q
(ض) وَدَقَ يَدِقُ وَدْقًا وَوُدُوْقًا (اصلی: وَدَقَ يَوْدِقُ): بارش کا برسنا؛ اہلِ لغت نے اصل معنی میں «قریب ہونا اور جھک آنا» بھی ذکر کیا ہے، اور بارش کو وَدْق اسی مناسبت سے کہتے ہیں کہ وہ آسمان سے جھک کر زمین سے آ ملتی ہے۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
وَدْقٌ (مصدر بمعنی اسمِ ذات): بارش؛ بعض نے کہا: بارش کی باریک بوندیں۔ ﴿فَتَرَي الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلٰلِهِۦ﴾ (النور ۲۴:۴۳؛ الروم ۳۰:۴۸)