Rizwan Zubair

مادّہ و د ی

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

و د یw-d-y

(ض) وَدٰى يَدِيْ وَدْيًا (اصلی: وَدَيَ يَوْدِيُ): (۱) کسی چیز کا بہنا (۲) خون بہا ادا کرنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

دِيَةٌ (اصلاً وِدْيَةٌ، اسمِ ذات): خون بہا (اردو میں «دیت» اسی معنی میں)۔ ﴿فَدِيَةٌ مُّسَلَّمَةٌ اِلٰٓى اَهْلِهِۦ﴾ (النساء ۴:۹۲)

وَادٍ ج اَوْدِيَةٌ (اصلاً وَادِيٌ، اسم الفاعل بطور اسمِ ذات): دو ٹیلوں یا پہاڑوں کے درمیان کا نشیبی علاقہ جہاں بارش کا پانی بہتا ہے، وادی (اردو میں «وادی» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًي﴾ (طٰہٰ ۲۰:۱۲)؛ ﴿فَسَالَتْ اَوْدِيَةٌۢ بِقَدَرِهَا﴾ (الرعد ۱۳:۱۷)

«ان شہیدوں کی دیت اہلِ کلیسا سے نہ مانگ» (ضربِ کلیم)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ