ط و دṭ-w-d
— طَوْد ج أَطْوَاد: بہت بڑا اور بلند پہاڑ۔ اہلِ لغت کہتے ہیں کہ طَوْد جَبَل سے بڑا اور زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔ قرآن میں صرف ایک بار، اور وہ سمندر کے پھٹنے کے بیان میں: ﴿فَانْفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِيْمِ﴾ (الشعراء ۲۶:۶۳) — یعنی پانی کا ہر ٹکڑا بڑے پہاڑ کی طرح ہو گیا۔