Rizwan Zubair

مادّہ ص و ر

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

ص و رṣ-w-r

(ن) صَارَ يَصُوْرُ صَوْرًا: (۱) بلانا، مائل کرنا (۲) کاٹنا، مجسمہ تراشنا۔ صُرْ (فعلِ امر)۔ ﴿فَصُرْهُنَّ اِلَيْكَ﴾ (البقرۃ ۲:۲۶۰)

صُوْرَةٌ ج صُوَرٌ (اسم ذات): شکل، صورت (اردو میں «صورت» اسی معنی میں)۔ ﴿فِيْٓ اَيِّ صُوْرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ﴾ (الانفطار ۸۲:۸)

صُوْرٌ (اسم ذات): ہر وہ چیز جس میں پھونکنے سے آواز پیدا ہو، نرسنگا (اردو میں «صور» اسی معنی میں)۔ ﴿وَنُفِخَ فِي الصُّوْرِ﴾ (یٰسٓ ۳۶:۵۱)

(تفعیل) صَوَّرَ يُصَوِّرُ تَصْوِيْرًا: کسی کو کوئی شکل صورت دینا (اردو میں «تصویر»: نقش، عکس، فوٹو؛ عربی میں: شکل دینا، صورت بنانا)۔ مُصَوِّرٌ (اسم الفاعل): صورت بنانے والا (اردو میں «مصور»: نقاش، تصویر بنانے والا؛ عربی میں: شکل و صورت عطا کرنے والا)۔ ﴿هُوَ الَّذِيْ يُصَوِّرُكُمْ فِي الْاَرْحَامِ﴾ (اٰل عمران ۳:۶)؛ ﴿الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ﴾ (الحشر ۵۹:۲۴)

(تفعّل) تَصَوَّرَ يَتَصَوَّرُ تَصَوُّرًا: کسی چیز کی صورت ذہن میں لانا، خیال کرنا (اردو میں «تصور، تصورات» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

«اگر ہو عشق سے محکم تو صورِ اسرافیل» (بالِ جبریل)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ