Rizwan Zubair

مادّہ ص ح ب

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

ص ح بṣ-ḥ-b

(س) صَحِبَ يَصْحَبُ صُحْبَةً: کسی کے ساتھ رہنا، ساتھی ہونا (اردو میں «صحبت» اسی معنی میں)۔

صَاحِبٌ ج اَصْحَابٌ (اسم الفاعل): ساتھ رہنے والا، ساتھی (اردو میں «اصحاب، صحابہ» اسی معنی میں؛ «صاحب»: جناب، مالک، حضرت؛ عربی میں: ساتھی، رفیق، ہمراہی)۔ ﴿اِذْ يَقُوْلُ لِصَاحِبِهِۦ لَا تَحْزَنْ﴾ (التوبۃ ۹:۴۰)؛ ﴿اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ﴾ (البقرۃ ۲:۸۲)

صَاحِبَةٌ (مؤنث): ساتھی عورت، بیوی۔ ﴿مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّلَا وَلَدًا﴾ (الجن ۷۲:۳)

افعال اَصْحَبَ يُصْحِبُ اِصْحَابًا: کسی کو ساتھ رہنے دینا، حمایت کرنا۔ ﴿وَلَا هُمْ مِّنَّا يُصْحَبُوْنَ﴾ (الانبیاء ۲۱:۴۳)

مفاعلہ صَاحَبَ يُصَاحِبُ مُصَاحَبَةً: باہم ساتھ رہنا، مل کر رہنا۔ ﴿وَصَاحِبْهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوْفًا﴾ (لقمٰن ۳۱:۱۵)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ