ص ح فṣ-ḥ-f
— ثلاثی مجرد سے فعل نہیں آتا۔
صَحِيْفَةٌ ج صُحُفٌ: پھیلی ہوئی چیز، لکھا ہوا کاغذ، ورق (اردو میں «صحیفہ، صحافت، صحافی» اسی معنی میں)۔ ﴿صُحُفِ اِبْرٰهِيْمَ وَمُوْسٰى﴾ (الاعلٰی ۸۷:۱۹)؛ ﴿وَاِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ﴾ (التکویر ۸۱:۱۰)
صَحْفَةٌ ج صِحَافٌ: چوڑی پلیٹ۔ ﴿يُطَافُ عَلَيْهِمْ بِصِحَافٍ مِّنْ ذَهَبٍ﴾ (الزخرف ۴۳:۷۱)
«عشق کا تو ہے صحیفہ، تری تفسیر ہوں میں» (بانگِ درا)