(ف) شَرَعَ يَشْرَعُ شَرْعًا: کسی کے لیے قانون بنانا (اردو میں «شرع، شرعی» اسی معنی میں)۔ ﴿شَرَعَ لَكُمْ مِّنَ الدِّيْنِ مَا وَصّٰى بِهِۦ نُوْحًا﴾ (الشورٰی ۴۲:۱۳)
(ف) شَرَعَ يَشْرَعُ شُرُوْعًا: پانی میں گھسنا (اردو میں «شروع»: آغاز، ابتدا؛ عربی میں: پانی میں گھسنا، داخل ہونا)۔
شِرْعَةٌ: قوانین کا مجموعہ، دستور۔ ﴿لِكُلٍّ جَعَلْنَا مِنْكُمْ شِرْعَةً وَّمِنْهَاجًا﴾ (المائدۃ ۵:۴۸)
شَرِيْعَةٌ: قوانین کی پابندی کرنے کا لائحہ عمل، راستہ، ضابطہ (اردو میں «شریعت» اسی معنی میں)۔ ﴿ثُمَّ جَعَلْنٰكَ عَلٰى شَرِيْعَةٍ مِّنَ الْاَمْرِ﴾ (الجاثیۃ ۴۵:۱۸)
شَارِعَةٌ ج شُرَّعٌ (اسم الفاعل): پانی میں گھسنے والی، یعنی سطحِ آب پر ابھر آنے والی۔ ﴿اِذْ تَاْتِيْهِمْ حِيْتَانُهُمْ يَوْمَ سَبْتِهِمْ شُرَّعًا﴾ (الاعراف ۷:۱۶۳)