(ن، س) شَرَقَ يَشْرُقُ شَرْقًا: روشنی کا پھوٹنا، کسی چیز کا سرخ ہونا۔
مَشْرِقٌ ج مَشَارِقُ (مَفْعِلٌ کے وزن پر اسم الظرف): روشن یا سرخ ہونے کی جگہ یا سمت (اردو میں «مشرق، مشرقی» اسی معنی میں)؛ اصطلاحاً سورج نکلنے کی سمت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ﴿رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ﴾ (المزمل ۷۳:۹)
شَرْقِيٌّ (اسم نسبت): مشرق والا، مشرقی۔ ﴿اِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ اَهْلِهَا مَكَانًا شَرْقِيًّا﴾ (مریم ۱۹:۱۶)؛ ﴿لَّا شَرْقِيَّةٍ وَّلَا غَرْبِيَّةٍ﴾ (النور ۲۴:۳۵)
افعال اَشْرَقَ يُشْرِقُ اِشْرَاقًا: کسی چیز سے کسی چیز کا روشن یا سرخ ہونا (اردو میں «اشراق» اسی معنی میں)۔ ﴿وَاَشْرَقَتِ الْاَرْضُ بِنُوْرِ رَبِّهَا﴾ (الزمر ۳۹:۶۹)
اَلْاِشْرَاقُ (باب افعال کا مصدر): اصطلاحاً سورج سے زمین کا روشن ہونا، یا روشن ہونے کا وقت جب سورج سوا نیزا بلند ہو جائے، یعنی طلوعِ آفتاب کے ۲۰ سے ۲۵ منٹ بعد۔ ﴿يُسَبِّحْنَ بِالْعَشِيِّ وَالْاِشْرَاقِ﴾ (صٓ ۳۸:۱۸)
مُشْرِقٌ (اسم الفاعل): روشن ہونے والا؛ اصطلاحاً سورج نکلتے ہی صبح کا وقت۔ ﴿فَاَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُشْرِقِيْنَ﴾ (الحجر ۱۵:۷۳)
«دنیا کی عشا ہو جس سے اشراق» (ضربِ کلیم)