ش ق وsh-q-w
(س) شَقِيَ يَشْقٰى شَقَآءً وَشَقَاوَةً: (۱) کسی مشقت یا سختی میں پڑنا (اردو میں «شقاوت»: سنگدلی، ظلم؛ عربی میں: بدبختی، نامرادی)۔ ﴿مَآ اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْاٰنَ لِتَشْقٰٓى﴾ (طٰہٰ ۲۰:۲) (۲) نامراد یا بدبخت ہونا۔
شَقِيٌّ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): نامراد، بدبخت (اردو میں «شقی»: ظالم، سنگدل؛ عربی میں: بدبخت، نامراد)۔ ﴿فَمِنْهُمْ شَقِيٌّ وَّسَعِيْدٌ﴾ (ھود ۱۱:۱۰۵)
اَشْقٰى (اسم التفضیل): زیادہ یا سب سے زیادہ بدبخت۔ ﴿اِذِ انْۢبَعَثَ اَشْقٰهَا﴾ (الشمس ۹۱:۱۲)
شِقْوَةٌ (اسم ذات): نامرادی، بدبختی۔ ﴿غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا﴾ (المؤمنون ۲۳:۱۰۶)