(س) شَفِقَ يَشْفَقُ شَفَقًا: رحم کرنا، مہربان ہونا (اردو میں «شفقت، شفیق» اسی معنی میں)۔
شَفَقٌ (اسم ذات بھی): مہربانی (اردو میں «شفق» اسی معنی میں)؛ نیز غروبِ آفتاب کے بعد افق پر سرخی، شفق۔ ﴿فَلَآ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِ﴾ (الانشقاق ۸۴:۱۶)
افعال اَشْفَقَ يُشْفِقُ اِشْفَاقًا: کسی کی رحمت و مہربانی سے محرومی کا ڈر ہونا؛ پھر مجرد ڈرنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ ﴿ءَاَشْفَقْتُمْ اَنْ تُقَدِّمُوْا﴾ (المجادلۃ ۵۸:۱۳)
مُشْفِقٌ (اسم الفاعل): ڈرنے والا (اردو میں «مشفق»: مہربان، شفقت کرنے والا؛ عربی میں: ڈرنے والا، اندیشہ مند)۔ ﴿وَهُمْ مِّنْ خَشْيَتِهِۦ مُشْفِقُوْنَ﴾ (الانبیاء ۲۱:۲۸)
«کیا بھلی لگتی ہے آنکھوں کو شفق کی لالی» (بانگِ درا)