Rizwan Zubair

مادّہ ش ف ع

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ش ف عsh-f-ʿ

(ف) شَفَعَ يَشْفَعُ شَفْعًا وَشَفَاعَةً: (۱) کسی چیز کو جوڑا بنانا، جفت کرنا (۲) سفارش کرنا (سفارش کرنے والا اس کے ساتھ جڑ جاتا ہے جس کی وہ سفارش کرتا ہے)۔ ﴿مَنْ ذَا الَّذِيْ يَشْفَعُ عِنْدَهُۥٓ اِلَّا بِاِذْنِهِۦ﴾ (البقرۃ ۲:۲۵۵)

شَفْعٌ (اسم ذات بھی): جفت، جوڑا (اردو میں «شفع» اسی معنی میں)۔ ﴿وَّالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ﴾ (الفجر ۸۹:۳)

شَفَاعَةٌ: سفارش (اردو میں «شفاعت» اسی معنی میں)؛ شَافِعٌ ج شَافِعُوْنَ (اسم الفاعل): سفارش کرنے والا (اردو میں «شافع» اسی معنی میں)۔ ﴿فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِيْنَ﴾ (المدثر ۷۴:۴۸)

شَفِيْعٌ ج شُفَعَآءُ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): سفارشی (اردو میں «شفیع» اسی معنی میں)۔ ﴿وَيَقُوْلُوْنَ هٰٓؤُلَآءِ شُفَعَآؤُنَا عِنْدَ اللّٰهِ﴾ (یونس ۱۰:۱۸)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ