س ھ وs-h-w
(ن) سَهَا يَسْهُوْ سَهْوًا: غفلت کرنا، بھول جانا، دھیان نہ دینا (اردو میں «سہو، سہواً» اسی معنی میں)؛ اہلِ لغت نِسْيَان اور سَهْو میں فرق یہ بتاتے ہیں کہ نسیان میں چیز ذہن سے نکل جاتی ہے اور سہو میں غفلت کے سبب توجہ نہیں رہتی — اسی لیے نماز میں «سجدۂ سہو» ہے۔
سَاهٍ ج سَاهُوْنَ (اسم الفاعل): غافل۔ ﴿الَّذِيْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَ﴾ (الماعون ۱۰۷:۵)؛ ﴿الَّذِيْنَ هُمْ فِيْ غَمْرَةٍ سَاهُوْنَ﴾ (الذّٰریٰت ۵۱:۱۱)
قرآن میں دو بار آیا ہے۔