Rizwan Zubair

مادّہ س و ء

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 7 · English

س و ءs-w-ʾ

(ن) سَاءَ يَسُوْءُ سَوْءًا (اصل: سَوَءَ يَسْوُءُ): (۱) (لازم) ناپسندیدہ ہونا، برا ہونا، بگڑ جانا۔ ﴿وَسَآءَ سَبِيْلًا﴾ (النساء ۴:۲۲) (۲) (متعدی) برا لگنا، کسی چیز کو بگاڑ دینا۔ ﴿اِنْ تَمْسَسْكُمْ حَسَنَةٌ تَسُؤْهُمْ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۲۰)

اَسْوَاُ مؤنث سُوْاٰى (افعل التفضیل): زیادہ برا یا سب سے برا۔ ﴿ثُمَّ كَانَ عَاقِبَةَ الَّذِيْنَ اَسَآءُوا السُّوْٓاٰى﴾ (الروم ۳۰:۱۰)

سَوْءٌ اور سُوْءٌ (صفت): برا، قبیح (اردو میں «سوء» اسی معنی میں)۔ ﴿عَلَيْهِمْ دَآئِرَةُ السَّوْءِ﴾ (التوبۃ ۹:۹۸)

سَيِّئٌ مؤنث سَيِّئَةٌ: اسم ذات اور صفت دونوں معانی میں استعمال ہوتا ہے: برائی، برا۔ ﴿وَجَزٰٓؤُا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِّثْلُهَا﴾ (الشورٰی ۴۲:۴۰)

سَوْءَةٌ (اسم ذات): ناپسندیدہ چیز؛ اصطلاحاً انسانی لاش اور ستر کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ﴿فَاُوَارِيَ سَوْءَةَ اَخِيْ﴾ (المائدۃ ۵:۳۱)

افعال اَسَاءَ يُسِيْءُ اِسَاءَةً: خراب کرنا، برائی کرنا۔ ﴿وَمَنْ اَسَآءَ فَعَلَيْهَا﴾ (حٰمٓ السجدۃ ۴۱:۴۶)

«یہ سوءِ ظن ہے ساقیِ کوثر کے باب میں» (دیوانِ غالب)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ