س ب طs-b-ṭ
(ن) سَبَطَ يَسْبُطُ سَبْطًا: پھیلانا، دراز کرنا؛ سَبِطُ الشَّعْرِ یعنی سیدھے لمبے بال (جَعْد کی ضد)۔
سِبْطٌ ج اَسْبَاطٌ: کسی نسل کی شاخ، پوتا؛ بنی اسرائیل کے بارہ خاندانوں کے لیے قرآن نے یہی لفظ استعمال کیا — گویا وہ یعقوب علیہ السلام کی نسل کی پھیلی ہوئی شاخیں ہیں؛ اہلِ لغت کہتے ہیں کہ عربوں میں قَبِيْلَة کے مقابل بنی اسرائیل میں سِبْط بولا جاتا ہے۔ قرآن میں پانچ بار، اور ہر بار جمع: ﴿وَمَآ اُنْزِلَ اِلٰٓى اِبْرٰهِيْمَ وَاِسْمٰعِيْلَ وَاِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ وَالْاَسْبَاطِ﴾ (البقرۃ ۲:۱۳۶)؛ ﴿وَقَطَّعْنٰهُمُ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ اَسْبَاطًا اُمَمًا﴾ (الاعراف ۷:۱۶۰)