(ف) سَبَحَ يَسْبَحُ سَبْحًا وَسِبَاحَةً: تیرنا، تیراکی کرنا؛ اپنے بلند مقام پر برقرار رہنا، جیسے تیراک پانی کی سطح پر برقرار رہتا ہے؛ نیز سرگرمی کے ساتھ کام اور انہماک کے ساتھ سعی کرنا۔ ﴿كُلٌّ فِيْ فَلَكٍ يَّسْبَحُوْنَ﴾ (یٰسٓ ۳۶:۴۰)؛ ﴿اِنَّ لَكَ فِي النَّهَارِ سَبْحًا طَوِيْلًا﴾ (المزمل ۷۳:۷)
سٰبِحٰتٌ (اسم الفاعل، جمع مؤنث): تیرتی ہوئی چلنے والیاں۔ ﴿وَالسّٰبِحٰتِ سَبْحًا﴾ (النّٰزعٰت ۷۹:۳)
تفعیل سَبَّحَ يُسَبِّحُ تَسْبِيْحًا: کسی کو اس کے بلند مقام پر برقرار رکھنا، یعنی ہر کمی کوتاہی اور ہر بری بات سے اس کی پاکی بیان کرنا (اردو میں «تسبیح» اسی معنی میں)۔ ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلٰى﴾ (الاعلٰی ۸۷:۱)
سُبْحٰنَ (مصدر، مفعول مطلق کے طور پر): پاکی، یعنی (اللہ) ہر کمی کوتاہی سے پاک ہے (اردو میں «سبحان» اسی معنی میں)۔ ﴿سُبْحٰنَ الَّذِيْٓ اَسْرٰى بِعَبْدِهِۦ﴾ (بنی اسرائیل ۱۷:۱)
سُبُّوْحٌ (فُعُّوْلٌ کے وزن پر مبالغہ): مقدس، قدوس — اللہ کا نام، ہر بری بات سے پاک اور بابرکت۔