س ب عs-b-ʿ
— سَبْعٌ / سَبْعَةٌ: عدد سات؛ سَابِعٌ: ساتواں۔ عربی میں سات اور ستر کثرت کے لیے بھی آتے ہیں، محض گنتی کے لیے نہیں۔ ﴿فَسَوّٰىهُنَّ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ﴾ (البقرۃ ۲:۲۹)؛ ﴿اَنْۢبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ﴾ (البقرۃ ۲:۲۶۱)
سَبْعُوْنَ: ستر۔ ﴿اِنْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ سَبْعِيْنَ مَرَّةً فَلَنْ يَّغْفِرَ اللّٰهُ لَهُمْ﴾ (التوبۃ ۹:۸۰)
سَبُعٌ ج سِبَاعٌ: درندہ (اہلِ لغت میں اسے الگ اصل بھی کہا گیا ہے)۔ ﴿وَمَآ اَكَلَ السَّبُعُ﴾ (المائدۃ ۵:۳)
قرآن میں یہ مادہ ۲۸ بار آیا ہے۔