(ن) قَامَ يَقُوْمُ قِيَامًا (اصلی: قَوَمَ يَقْوُمُ): (۱) کھڑا ہونا (۲) ٹھہرنا (۳) کسی کام کی نگرانی یا حفاظت کرنا (اردو میں «قیام» اسی معنی میں)۔ ﴿يَوْمَ يَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ﴾ (المطففین ۸۳:۶)
قِيٰمَةٌ: (قِيَام کا مؤنث) قبروں سے اٹھ کھڑا ہونا (اردو میں «قیامت» اسی معنی میں)؛ «يَوْمُ الْقِيٰمَةِ»۔ ﴿لَآ اُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيٰمَةِ﴾ (القیٰمۃ ۷۵:۱)
قَائِمٌ (اسم الفاعل): کھڑا ہونے والا، قائم رکھنے والا (اردو میں «قائم» اسی معنی میں)۔ ﴿قَآئِمًۢا بِالْقِسْطِ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۸)
قَوَّامٌ ج قَوّٰمُوْنَ (فَعَّالٌ کے وزن پر مبالغہ): خوب نگہبانی کرنے والا، ذمہ دار، کفیل۔ ﴿اَلرِّجَالُ قَوّٰمُوْنَ عَلَي النِّسَآءِ﴾ (النساء ۴:۳۴)؛ ﴿كُوْنُوْا قَوّٰمِيْنَ بِالْقِسْطِ﴾ (النساء ۴:۱۳۵)
قَيُّوْمٌ (فَيْعُوْلٌ کے وزن پر مبالغہ): وہ ذات جو از خود قائم ہو اور ہر چیز کو ہر لمحہ قائم رکھے اور اس کی نگہبان ہو۔ ﴿اَلْحَيُّ الْقَيُّوْمُ﴾ (البقرۃ ۲:۲۵۵)
قَيِّمٌ (صفت): قائم، ثابت، سیدھا۔ ﴿ذٰلِكَ الدِّيْنُ الْقَيِّمُ﴾ (التوبۃ ۹:۳۶)
اَقْوَمُ (افعل التفضیل): زیادہ سیدھا، زیادہ درست۔ ﴿اِنَّ هٰذَا الْقُرْاٰنَ يَهْدِيْ لِلَّتِيْ هِيَ اَقْوَمُ﴾ (الاسراء ۱۷:۹)
مَقَامٌ (مَفْعَلٌ کے وزن پر اسم الظرف): کھڑے ہونے کی جگہ (اردو میں «مقام» اسی معنی میں)۔ ﴿وَاتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰهِۦمَ مُصَلًّي﴾ (البقرۃ ۲:۱۲۵)
قَوْمٌ ج اَقْوَامٌ (اسمِ جمع): کسی جگہ یا کسی صفت پر قائم رہنے والے افراد کا گروہ (اردو میں «قوم، قومی» اسی معنی میں)۔ ﴿لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِّنْ قَوْمٍ﴾ (الحجرات ۴۹:۱۱)
(افعال) اَقَامَ يُقِيْمُ اِقَامَةً: کسی چیز کو کھڑا کرنا، قائم و دائم رکھنا (اردو میں «اقامت» اسی معنی میں)؛ کسی جگہ ٹھہرنا۔ ﴿وَاَقِيْمُوا الصَّلٰوةَ﴾ (البقرۃ ۲:۴۳)؛ مُقِيْمٌ ج مُقِيْمِيْنَ (اسم الفاعل): قائم رکھنے والا (اردو میں «مقیم» اسی معنی میں)۔ ﴿وَالْمُقِيْمِيْنَ الصَّلٰوةَ﴾ (النساء ۴:۱۶۲)؛ مُقَامٌ (اسم المفعول بطور ظرف): ٹھہرنے کی جگہ۔ ﴿حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَّمُقَامًا﴾ (الفرقان ۲۵:۷۶)
(تفعیل) قَوَّمَ يُقَوِّمُ تَقْوِيْمًا: ٹیڑھے پن کو سیدھا کرنا، ٹھیک ٹھیک بنانا (اردو میں «تقویم»: جنتری، کیلنڈر؛ عربی میں: سیدھا کرنا، درست بنانا)۔ ﴿لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِيْٓ اَحْسَنِ تَقْوِيْمٍ﴾ (التین ۹۵:۴)
(استفعال) اِسْتَقَامَ يَسْتَقِيْمُ اِسْتِقَامَةً: اس طرح سیدھا کھڑا ہونا کہ کسی طرف کجی یا جھکاؤ نہ ہو، ثابت قدم رہنا (اردو میں «استقامت» اسی معنی میں)۔ ﴿فَاسْتَقِمْ كَمَآ اُمِرْتَ﴾ (ھود ۱۱:۱۱۲)؛ مُسْتَقِيْمٌ (اسم الفاعل، بطور صفت): ہر کجی سے پاک، سیدھا (اردو میں «مستقیم» اسی معنی میں)۔ ﴿اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيْمَ﴾ (الفاتحۃ ۱:۶)
«منجم کی تقویمِ فردا ہے باطل» (ارمغانِ حجاز)