ق ن یq-n-y
(ن) قَنَا يَقْنُو قِنْيَةً وَقُنْيَةً: مال جمع کرنا اور اسے اپنی ملکیت میں رکھنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
(افعال) أَقْنَيٰ يُقْنِيْ إِقْنَاءً: مال دار کر دینا، سرمایہ عطا کرنا۔ قرآن میں صرف ایک بار، اور وہ «أَغْنٰى» کے ساتھ: ﴿وَأَنَّهُۥ هُوَ أَغْنٰى وَأَقْنٰى﴾ (النجم ۵۳:۴۸) — مفسرین کہتے ہیں کہ أَغْنٰى حاجت پوری کر دینا ہے اور أَقْنٰى اس سے آگے سرمایہ عطا کر دینا۔