ق ھ رq-h-r
(ف) قَهَرَ يَقْهَرُ قَهْرًا: کسی پر غلبہ پا کر اسے دبا لینا (اردو میں «قہر»: غضب، آفت؛ عربی میں: غلبہ، دباؤ)؛ ذلیل کرنا، دبانا۔ ﴿فَاَمَّا الْيَتِيْمَ فَلَا تَقْهَرْ﴾ (الضحٰی ۹۳:۹)
قَاهِرٌ ج قٰهِرُوْنَ (فَاعِلٌ کے وزن پر صفت): غالب۔ ﴿وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِۦ﴾ (الانعام ۶:۱۸)
قَهَّارٌ (فَعَّالٌ کے وزن پر مبالغہ): سب پر زبردست غالب (اردو میں «قہار» اسی معنی میں)؛ اللہ تعالیٰ کا اسمِ صفت۔ ﴿وَهُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ﴾ (الرعد ۱۳:۱۶)