Rizwan Zubair

مادّہ ن ج م

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 2 · English

ن ج مn-j-m

(ن) نَجَمَ يَنْجُمُ نُجُوْمًا: طلوع ہونا، پھوٹ کر نکلنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

نَجْمٌ ج نُجُوْمٌ (اسمِ ذات): (۱) ستارہ (۲) وہ پودا جس کا تنا نہ ہو (زمین سے پھوٹ کر نکلنے کی مناسبت سے) (اردو میں «نجم، نجوم، نجومی» اسی معنی میں)؛ اسی سے سورت کا نام ہے۔ ﴿وَالنَّجْمِ اِذَا هَوٰى﴾ (النجم ۵۳:۱)؛ ﴿وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدٰنِ﴾ (الرحمٰن ۵۵:۶) — نوٹ: اس دوسری آیت میں اکثر مفسرین نے دوسرا معنی لیا ہے، کیونکہ اس کے مقابل «الشَّجَر» ہے۔

«اک رات ستاروں سے کہا نجمِ سحر نے» (بالِ جبریل)

«کہتا تھا قطبِ آسماں قافلۂ نجوم سے» (بانگِ درا)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ