Rizwan Zubair

مادّہ ن ج و

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 9 · English

ن ج وn-j-w

(ن) نَجَا يَنْجُوْ نَجَآءً وَنَجَاةً (اصلی: نَجَوَ يَنْجُوُ): کسی چیز سے الگ ہو جانا (اردو میں «نجات» اسی معنی میں)؛ اسی بنیادی مفہوم سے (۱) رہائی پانا (۲) سرگوشی کرنا (کیونکہ یہ کام دوسروں سے الگ ہو کر کیا جاتا ہے)۔ ﴿وَقَالَ الَّذِيْ نَجَا مِنْهُمَا﴾ (یوسف ۱۲:۴۵)

نَاجٍ (اصلاً نَاجِوٌ، اسم الفاعل): نجات پانے والا۔ ﴿وَقَالَ لِلَّذِيْ ظَنَّ اَنَّهُۥ نَاجٍ مِّنْهُمَا﴾ (یوسف ۱۲:۴۲)

نَجْوٰى (اسمِ ذات): سرگوشی؛ نیز سرگوشی کرنے والے۔ ﴿اِنَّمَا النَّجْوٰى مِنَ الشَّيْطٰنِ﴾ (المجادلۃ ۵۸:۱۰)

نَجِيٌّ (فَعِيْلٌ کے وزن پر بمعنی اسم المفعول/الفاعل): جس سے سرگوشی کی جائے، ہم راز؛ نیز سرگوشی کرنے والے۔ ﴿وَقَرَّبْنٰهُ نَجِيًّا﴾ (مریم ۱۹:۵۲)؛ ﴿خَلَصُوْا نَجِيًّا﴾ (یوسف ۱۲:۸۰)

(افعال) اَنْجٰى يُنْجِيْ اِنْجَآءً: نجات دینا، رہائی دلانا۔ ﴿فَاَنْجَيْنٰهُ وَاَهْلَهُۥٓ﴾ (الاعراف ۷:۸۳)

(تفعیل) نَجّٰى يُنَجِّيْ تَنْجِيَةً: (بتدریج یا اہتمام سے) نجات دینا؛ نیز کسی بلند جگہ پر ڈال دینا۔ ﴿فَالْيَوْمَ نُنَجِّيْكَ بِبَدَنِكَ﴾ (یونس ۱۰:۹۲)

(مفاعلہ) نَاجٰى يُنَاجِيْ مُنَاجَاةً: کسی سے سرگوشی کرنا، رازداری سے بات کرنا (اردو میں «مناجات»: دعائیہ نظم، عرضِ حال؛ عربی میں: سرگوشی، رازداری کی بات)۔ ﴿اِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُوْلَ﴾ (المجادلۃ ۵۸:۱۲)

(تفاعل) تَنَاجٰى يَتَنَاجٰى تَنَاجِيًا: باہم سرگوشی اور مشورہ کرنا۔ ﴿فَلَا تَتَنَاجَوْا بِالْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾ (المجادلۃ ۵۸:۹)

«اے پیرِ حرم تیری مناجاتِ سحر کیا» (ضربِ کلیم)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ