ل ی سl-y-s
— لَيْسَ: فعلِ جامد ناقص، حال میں نفی کے لیے؛ اپنا اسم مرفوع اور خبر منصوب لیتا ہے، اور اس کی خبر پر اکثر باءِ زائدہ داخل ہوتی ہے جو نفی کو مؤکد کرتی ہے۔ اہلِ لغت میں اس کی اصل پر اختلاف ہے: بعض کے نزدیک اصل «لَا أَيْسَ» تھی (أَيْسَ بمعنی موجود ہونا)، ہمزہ حذف ہو کر لَيْسَ رہ گیا۔ قرآن میں ۸۹ بار: ﴿لَيْسَ كَمِثْلِهِۦ شَيْءٌ﴾ (الشورٰی ۴۲:۱۱) اور ﴿أَلَيْسَ اللّٰهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِيْنَ﴾ (التین ۹۵:۸)۔