خ ط طkh-ṭ-ṭ
(ن) خَطَطَ يَخْطُطُ (اصلی) ⟵ خَطَّ يَخُطُّ خَطًّا: لکیر کھینچنا، لکھنا۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿وَمَا كُنْتَ تَتْلُوْا مِنْ قَبْلِهِۦ مِنْ كِتٰبٍ وَّلَا تَخُطُّهُۥ بِيَمِيْنِكَ﴾ (العنکبوت ۲۹:۴۸) — اور یہی آیت نبی کریم ﷺ کے اُمّي ہونے کی دلیل ہے۔
خَطّ: لکیر، تحریر، خطاطی (اردو میں «خط»: چٹھی، مکتوب؛ عربی میں: کھینچی ہوئی لکیر، لکھائی)؛ مِخَطّ: قلم۔
اردو میں اس مادے سے: خطاط، خطاطی۔