Rizwan Zubair

مادّہ خ ط ب

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

خ ط بkh-ṭ-b

(ن) خَطَبَ يَخْطُبُ خَطْبًا وَخِطْبَةً: (۱) کسی کو صحیح صورت حال سے آگاہ کرنا، وعظ کرنا، تقریر کرنا۔ (۲) منگنی کا پیغام دینا، منگنی کرنا۔

خَطْبٌ: صورت حال، حال، اہم معاملہ، مدّعا، مطلب۔ ﴿قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَيُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ﴾ (الحجر ۱۵:۵۷)

خِطْبَةٌ: رشتہ کا پیغام۔ ﴿مِنْ خِطْبَةِ النِّسَآءِ﴾ (البقرۃ ۲:۲۳۵)

مفاعلہ خَاطَبَ يُخَاطِبُ مُخَاطَبَةً وَخِطَابًا: کسی کو اپنی طرف متوجہ کر کے گفتگو کرنا، خطاب کرنا (اردو میں «مخاطب» اسی معنی میں)۔ ﴿وَاِذَا خَاطَبَهُمُ الْجٰهِلُوْنَ قَالُوْا سَلٰمًا﴾ (الفرقان ۲۵:۶۳)

خِطَابٌ (اسم ذات بھی ہے): گفتگو، خطاب (اردو میں «خطاب» اسی معنی میں)۔ ﴿وَاٰتَيْنٰهُ الْحِكْمَةَ وَفَصْلَ الْخِطَابِ﴾ (صٓ ۳۸:۲۰)

اردو میں اس مادے سے: خطبہ، خطیب۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ