Rizwan Zubair

مادّہ خ ل ص

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

خ ل صkh-l-ṣ

(ن) خَلَصَ يَخْلُصُ خُلُوْصًا: کسی سے الگ ہونا، ملاوٹ سے پاک ہونا (اردو میں «خلوص» اسی معنی میں)۔ ﴿فَلَمَّا اسْتَيْئَسُوْا مِنْهُ خَلَصُوْا نَجِيًّا﴾ (یوسف ۱۲:۸۰)

خَالِصٌ (اسم الفاعل): ملاوٹ سے پاک (اردو میں «خالص» اسی معنی میں)۔ ﴿اَلَا لِلّٰهِ الدِّيْنُ الْخَالِصُ﴾ (الزمر ۳۹:۳)

افعال اَخْلَصَ يُخْلِصُ اِخْلَاصًا: ملاوٹ سے پاک کرنا، دوسروں سے الگ کرنا (اردو میں «اخلاص، مخلص» اسی معنی میں)۔ ﴿مُخْلِصِيْنَ لَهُ الدِّيْنَ﴾ (البیّنۃ ۹۸:۵)؛ مُخْلَصٌ (اسم المفعول): چنا ہوا۔ ﴿اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِيْنَ﴾ (الحجر ۱۵:۴۰)

استفعال اِسْتَخْلَصَ يَسْتَخْلِصُ اِسْتِخْلَاصًا: دوسروں سے الگ کر کے خاص کر لینا۔ ﴿اَسْتَخْلِصْهُ لِنَفْسِيْ﴾ (یوسف ۱۲:۵۴)

اردو میں اس مادے سے: خلاصہ؛ تخلص (شاعر کا قلمی نام؛ عربی میں: الگ ہونا، چھوٹ جانا)۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ