(ض) خَلَطَ يَخْلِطُ خَلْطًا: مختلف چیزوں کے اجزا کو آپس میں ملا دینا (اردو میں «خلط» اسی معنی میں)۔ ﴿خَلَطُوْا عَمَلًا صَالِحًا وَّاٰخَرَ سَيِّئًا﴾ (التوبۃ ۹:۱۰۲)
مفاعلہ خَالَطَ يُخَالِطُ مُخَالَطَةً: کسی کے ساتھ میل جول رکھنا، مل جل کر رہنا۔ ﴿وَاِنْ تُخَالِطُوْهُمْ فَاِخْوَانُكُمْ﴾ (البقرۃ ۲:۲۲۰)
خَلِيْطٌ ج خُلَطَاءُ: شریک، ساتھی۔ ﴿وَاِنَّ كَثِيْرًا مِّنَ الْخُلَطَآءِ لَيَبْغِيْ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ﴾ (صٓ ۳۸:۲۴)
افتعال اِخْتَلَطَ يَخْتَلِطُ اِخْتِلَاطًا: مختلف چیزوں کا آپس میں مل جانا، گتھ جانا (اردو میں «اختلاط» اسی معنی میں)۔ ﴿فَاخْتَلَطَ بِهِۦ نَبَاتُ الْاَرْضِ﴾ (یونس ۱۰:۲۴)
اردو میں اس مادے سے: مخلوط۔
«ارتباطِ حرف و معنی، اختلاطِ جان و تن» (ضربِ کلیم)