Rizwan Zubair

مادّہ خ ف ض

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 2 · English

خ ف ضkh-f-ḍ

(ض) خَفَضَ يَخْفِضُ خَفْضًا: کسی چیز کو پست کرنا۔

اِخْفِضْ (فعل امر): تو پست کر، نیچا رکھ۔ ﴿وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِيْنَ﴾ (الحجر ۱۵:۸۸)

خَافِضٌ (اسم الفاعل): پست کرنے والا۔ ﴿خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ﴾ (الواقعۃ ۵۶:۳)

نوٹ: المنجد میں مادہ «خ ف ض» کے افعال کے معانی باب سمع اور باب کرم کے تحت دیے گئے ہیں۔ قرآن مجید میں اس کا فعل امر تین جگہ آیا ہے اور تینوں جگہ اِخْفِضْ آیا ہے؛ اس سے معلوم ہوا کہ قرآن مجید میں یہ لفظ باب ضرب یا باب حسب سے آیا ہے۔ غالب امکان کے پیش نظر ہم نے اس کے معنی باب ضرب کے تحت دیے ہیں۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ