(ض) خَفَّ يَخِفُّ خِفَّةً: ہلکا ہونا (اردو میں «خفّت»: شرمندگی، سبکی؛ عربی میں: ہلکا پن، ہلکا ہونا)۔ ﴿وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِيْنُهُۥ﴾ (الاعراف ۷:۹)
خَفِيْفٌ ج خِفَافٌ: ہلکا (اردو میں «خفیف» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنْفِرُوْا خِفَافًا وَّثِقَالًا﴾ (التوبۃ ۹:۴۱)
تفعیل خَفَّفَ يُخَفِّفُ تَخْفِيْفًا: ہلکا کرنا (اردو میں «تخفیف» اسی معنی میں)۔ ﴿ذٰلِكَ تَخْفِيْفٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَرَحْمَةٌ﴾ (البقرۃ ۲:۱۷۸)
استفعال اِسْتَخْفَفَ يَسْتَخْفِفُ (اصلی) ⟵ اِسْتَخَفَّ يَسْتَخِفُّ اِسْتِخْفَافًا: (۱) کسی کو ہلکا سمجھنا (اردو میں «استخفاف» اسی معنی میں)۔ (۲) کسی کو کم عقل کرنا، مت مار دینا۔ ﴿فَاسْتَخَفَّ قَوْمَهُۥ فَاَطَاعُوْهُ﴾ (الزخرف ۴۳:۵۴)