ح ی ضḥ-y-ḍ
(ض) حَيَضَ يَحْيِضُ (اصلی) ⟵ حَاضَتْ تَحِيْضُ حَيْضًا: عورت کا ایامِ ماہواری میں ہونا (اردو میں «حیض» اسی معنی میں)۔ ﴿وَالّٰٓئِيْ لَمْ يَحِضْنَ﴾ (الطلاق ۶۵:۴)
مَحِيْض: مصدرِ میمی اور اسمِ ظرف دونوں ہو سکتا ہے — یعنی حیض، اور حیض کی جگہ؛ اسی بنا پر مفسرین نے آیت کے دو معنی بیان کیے ہیں۔ ﴿وَيَسْــَٔلُوْنَكَ عَنِ الْمَحِيْضِ قُلْ هُوَ اَذًي فَاعْتَزِلُوا النِّسَآءَ فِي الْمَحِيْضِ﴾ (البقرۃ ۲:۲۲۲)۔ قرآن میں یہ مادہ چار بار آیا ہے۔