Rizwan Zubair

مادّہ ح و ر

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

ح و رḥ-w-r

(ن) حَوَرَ يَحْوُرُ (اصلی) ⟵ حَارَ يَحُوْرُ حَوْرًا (استعمالی): گھومنا، واپس ہونا۔ ﴿اِنَّهُۥ ظَنَّ اَنْ لَّنْ يَّحُوْرَ﴾ (الانشقاق ۸۴:۱۴)

(س) حَوِرَ يَحْوَرُ حَوَرًا: آنکھ کی سیاہی اور سفیدی کا نمایاں ہونا، آنکھ کا خوبصورت ہونا۔

اَحْوَرُ مؤنث حَوْرَآءُ ج حُوْرٌ (افعل الوان و عیوب): خوبصورت آنکھ والا/والی (اردو میں «حور» اسی معنی میں)۔ ﴿وَزَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِيْنٍ﴾ (الدخان ۴۴:۵۴)

حَوَارِيٌّ ج حَوَارِيُّوْن (اسم نسبت): نصیحت والا، مخلص مددگار (اردو میں «حواری» اسی معنی میں)۔ ﴿قَالَ الْحَوَارِيُّوْنَ نَحْنُ اَنْصَارُ اللّٰهِ﴾ (اٰل عمران ۳:۵۲)

مفاعلہ حَاوَرَ يُحَاوِرُ مُحَاوَرَةً: بات کو گھمانا یا واپس کرنا: (۱) جواب دینا (۲) نصیحت کرنا (اردو میں «محاورہ»: زبان کا مروّجہ کلمہ، اصطلاحی فقرہ؛ عربی میں: بات چیت، مکالمہ)۔ ﴿قَالَ لَهُۥ صَاحِبُهُۥ وَهُوَ يُحَاوِرُهُۥٓ﴾ (الکھف ۱۸:۳۷)

تفاعل تَحَاوَرَ يَتَحَاوَرُ تَحَاوُرًا: ایک دوسرے کی بات کا جواب دینا، بات چیت کرنا۔ ﴿وَاللّٰهُ يَسْمَعُ تَحَاوُرَكُمَا﴾ (المجادلۃ ۵۸:۱)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ