ح و جḥ-w-j
(ن) حَاجَ يَحُوْجُ حَوْجًا: ضرورت مند ہونا، کسی چیز کی خواہش کرنا۔
حَاجَةٌ: ایسی ضرورت جس کی دل میں خواہش ہو: (۱) ضرورت (۲) دلی خواہش (اردو میں «حاجت» اسی معنی میں)۔ ﴿اِلَّا حَاجَةً فِيْ نَفْسِ يَعْقُوْبَ قَضٰىهَا﴾ (یوسف ۱۲:۶۸)؛ ﴿وَلَا يَجِدُوْنَ فِيْ صُدُوْرِهِمْ حَاجَةً مِّمَّآ اُوْتُوْا﴾ (الحشر ۵۹:۹)
افتعال اِحْتَاجَ يَحْتَاجُ اِحْتِيَاجًا: ضرورت مند ہونا، کسی چیز کا محتاج ہونا (اردو میں «محتاج، احتیاج» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
اردو میں اس مادے سے: محتاج، احتیاج۔