Rizwan Zubair

مادّہ ح ر ف

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ح ر فḥ-r-f

(ض) حَرَفَ يَحْرِفُ حَرْفًا: کسی چیز کا کنارے پر ہونا، جھکا ہوا ہونا۔

حَرْفٌ: کنارہ (اردو میں «حرف، حروف»: حرفِ تہجی، لفظ؛ عربی میں: کنارہ، سرا)۔ ﴿وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّعْبُدُ اللّٰهَ عَلٰى حَرْفٍ﴾ (الحج ۲۲:۱۱)

تفعیل حَرَّفَ يُحَرِّفُ تَحْرِيْفًا: کسی چیز کو جھکا دینا، پھیر دینا (اردو میں «تحریف» اسی معنی میں)۔ ﴿يُحَرِّفُوْنَ الْكَلِمَ عَنْ مَّوَاضِعِهِۦ﴾ (النساء ۴:۴۶)

تفعل تَحَرَّفَ يَتَحَرَّفُ تَحَرُّفًا: کسی جانب جھک جانا، جھکائی دینا۔ ﴿اِلَّا مُتَحَرِّفًا لِّقِتَالٍ﴾ (الانفال ۸:۱۶)

انفعال اِنْحَرَفَ يَنْحَرِفُ اِنْحِرَافًا: ایک طرف جھک جانا، سیدھی راہ سے ہٹ جانا (اردو میں «انحراف، منحرف» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ