Rizwan Zubair

مادّہ ح ر ق

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ح ر قḥ-r-q

(ن) حَرَقَ يَحْرُقُ حَرْقًا: کسی چیز کو جلانا۔

حَرِيْقٌ: ہمیشہ اور ہر حال میں جلانے والا، آگ کا شعلہ۔ ﴿وَذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِيْقِ﴾ (الحج ۲۲:۲۲)

تفعیل حَرَّقَ يُحَرِّقُ تَحْرِيْقًا: کثرت سے جلانا، جلا کر بھسم کر دینا۔ حَرِّقْ (فعل امر): تو جلا کر بھسم کر۔ ﴿قَالُوْا حَرِّقُوْهُ وَانْصُرُوْٓا اٰلِهَتَكُمْ﴾ (الانبیاء ۲۱:۶۸)

افتعال اِحْتَرَقَ يَحْتَرِقُ اِحْتِرَاقًا: اہتمام سے جلنا، جل کر بھسم ہونا (اردو میں «احتراق» اسی معنی میں)۔ ﴿فَاَصَابَهَآ اِعْصَارٌ فِيْهِ نَارٌ فَاحْتَرَقَتْ﴾ (البقرۃ ۲:۲۶۶)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ