Rizwan Zubair

مادّہ ح ل م

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ح ل مḥ-l-m

(ن) حَلَمَ يَحْلُمُ حُلْمًا: خواب دیکھنا۔

(ک) حَلُمَ يَحْلُمُ حِلْمًا: غصہ میں خود پر قابو رکھنا، تحمل کرنا، بردبار ہونا۔

حُلْمٌ ج اَحْلَامٌ: خواب۔ ﴿قَالُوْٓا اَضْغَاثُ اَحْلَامٍ﴾ (یوسف ۱۲:۴۴)

حِلْمٌ ج اَحْلَامٌ: تحمل، بردباری؛ عقل، شعور (کیونکہ بردباری عقل و شعور سے آتی ہے اور یہ لازم و ملزوم ہیں)۔ ﴿اَمْ تَاْمُرُهُمْ اَحْلَامُهُمْ بِهٰذَآ﴾ (الطور ۵۲:۳۲)

حُلُمٌ: عقل و شعور کی پختگی، بلوغت۔ ﴿وَاِذَا بَلَغَ الْاَطْفَالُ مِنْكُمُ الْحُلُمَ﴾ (النور ۲۴:۵۹)

حَلِيْمٌ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): تحمل والا، بردبار (اردو میں «حلیم» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنَّ اِبْرٰهِيْمَ لَحَلِيْمٌ اَوَّاهٌ مُّنِيْبٌ﴾ (ھود ۱۱:۷۵)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ