Rizwan Zubair

مادّہ ح ل ی

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ح ل یḥ-l-y

(س) حَلِيَ يَحْلٰى حَلْيًا: عورت کا زیور پہننا۔

حِلْيَةٌ ج حُلِيٌّ: زیور (اردو میں «حلیہ»: شکل و صورت، وضع قطع؛ عربی میں: زیور، آرائش)۔ ﴿وَتَسْتَخْرِجُوْا مِنْهُ حِلْيَةً تَلْبَسُوْنَهَا﴾ (النحل ۱۶:۱۴)؛ ﴿اَوَمَنْ يُّنَشَّؤُا فِي الْحِلْيَةِ﴾ (الزخرف ۴۳:۱۸)؛ جمع: ﴿مِنْ حُلِيِّهِمْ عِجْلًا جَسَدًا﴾ (الاعراف ۷:۱۴۸)

تفعیل حَلّٰى يُحَلِّيْ تَحْلِيَةً: زیور پہنانا، آراستہ کرنا۔ ﴿يُحَلَّوْنَ فِيْهَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ﴾ (الکھف ۱۸:۳۱)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ