ھ ت وh-t-w
/ ھ ا ت — (ن) هَتَا يَهْتُوْ: کسی چیز کو روندنا۔
هَاتِ ج هَاتُوْا (جامد فعلِ امر): لاؤ، پیش کرو، حوالے کرو؛ اس میں فوری طلب کا مفہوم ہے (ابھی اور اسی وقت پیش کرو)۔ بعض اہلِ لغت کے نزدیک اس کی اصل «آتِ» (باب افعال سے) تھی، پھر ہمزہ «ہ» سے بدل گیا۔ ﴿قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ﴾ (البقرۃ ۲:۱۱۱)؛ ﴿قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ هٰذَا ذِكْرُ مَنْ مَّعِيَ﴾ (الانبیاء ۲۱:۲۴)
نوٹ: ﴿وَقَالَتْ هَيْتَ لَكَ﴾ (یوسف ۱۲:۲۳) کا «هَيْتَ» اس مادے سے نہیں، بلکہ اسمِ فعل ہے (بمعنی: آ جاؤ)۔