غ ی ثgh-y-th
(ض) غَاثَ يَغِيْثُ غَيْثًا (اصلی: غَيَثَ يَغْيِثُ): بارش برسانا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
غَيْثٌ (اسمِ ذات بھی): بارش، خصوصًا وہ بارش جو قحط کے بعد رحمت بن کر آئے۔ ﴿وَهُوَ الَّذِيْ يُنَزِّلُ الْغَيْثَ مِنْۢ بَعْدِ مَا قَنَطُوْا﴾ (الشورٰی ۴۲:۲۸)؛ ﴿كَمَثَلِ غَيْثٍ اَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهُۥ﴾ (الحدید ۵۷:۲۰)
نوٹ: ﴿ثُمَّ يَاْتِيْ مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ عَامٌ فِيْهِ يُغَاثُ النَّاسُ﴾ (یوسف ۱۲:۴۹) کے «يُغَاثُ» کو اہلِ لغت اس مادہ سے بھی لیتے ہیں (یعنی بارش دیے جائیں گے) اور غ و ث سے بھی (یعنی فریاد رسی کی جائے گی)۔