Rizwan Zubair

مادّہ غ ی ب

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

غ ی بgh-y-b

(ض) غَابَ يَغِيْبُ غَيْبًا وَغِيْبَةً (اصل: غَيَبَ): نظروں سے اوجھل ہونا، پوشیدہ ہونا (اردو میں «غیبت» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔ غَيْب ج غُيُوْب: وہ جو حواس کی گرفت سے باہر ہو (اردو میں «غیب» اسی معنی میں)۔ غَائِب ج غَائِبِيْن وَغَائِبَة (اسمِ فاعل) (اردو میں «غائب» اسی معنی میں)۔ غَيَابَة: گہرائی، وہ جگہ جہاں چیز نظر سے چھپ جائے (غَيَابَتِ الْجُبِّ)۔

(افتعال) اِغْتَابَ يَغْتَابُ اِغْتِيَابًا: غیبت کرنا، یعنی پیٹھ پیچھے برائی کرنا۔ قرآن میں ۶۰ بار: ﴿الَّذِيْنَ يُؤْمِنُوْنَ بِالْغَيْبِ﴾ (البقرۃ ۲:۳)، ﴿فِيْ غَيَابَتِ الْجُبِّ﴾ (یوسف ۱۲:۱۰)، ﴿وَلَا يَغْتَبْ بَّعْضُكُمْ بَعْضًا﴾ (الحجرات ۴۹:۱۲)۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ