Rizwan Zubair

مادّہ غ م ز

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 1 · English

غ م زgh-m-z

(ض) غَمَزَ يَغْمِزُ غَمْزًا: آنکھ یا ابرو سے اشارہ کرنا، طعنے کے طور پر آنکھ مارنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

(تفاعل) تَغَامَزَ يَتَغَامَزُ تَغَامُزًا: آپس میں ایک دوسرے کو آنکھوں سے اشارے کرنا۔ قرآن میں صرف ایک بار، اور وہ مجرموں کے اہلِ ایمان سے استہزا کے بیان میں: ﴿وَإِذَا مَرُّوْا بِهِمْ يَتَغَامَزُوْنَ﴾ (المطففین ۸۳:۳۰)۔

اردو میں اس مادے سے: غمزہ (ناز و ادا کی نگاہ؛ عربی میں: آنکھ کا اشارہ، طعنے کی نظر)۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ