غ م رgh-m-r
(ن) غَمَرَ يَغْمُرُ غَمْرًا: پانی کا اتنا زیادہ ہونا کہ ہر چیز ڈھک جائے؛ اسی سے (۱) زیادہ ہونا، سخت ہونا (۲) عقل کا کسی چیز سے ڈھک جانا، غافل اور مدہوش ہونا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
غَمْرَةٌ ج غَمَرٰتٌ (اسمِ ذات): (۱) زیادتی، سختی (۲) غفلت، مدہوشی۔ ﴿فَذَرْهُمْ فِيْ غَمْرَتِهِمْ حَتّٰى حِيْنٍ﴾ (المؤمنون ۲۳:۵۴)؛ ﴿اِذِ الظّٰلِمُوْنَ فِيْ غَمَرٰتِ الْمَوْتِ﴾ (الانعام ۶:۹۳)