Rizwan Zubair

مادّہ غ ل ظ

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

غ ل ظgh-l-ẓ

(ک) غَلُظَ يَغْلُظُ غِلَظًا وَغِلْظَةً: موٹا ہونا، گاڑھا ہونا؛ سخت ہونا۔ اُغْلُظْ (فعلِ امر): سختی کر۔ ﴿وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ﴾ (التوبۃ ۹:۷۳)

غِلْظَةٌ (مصدر بھی اور اسمِ ذات بھی): موٹاپا، سختی۔ ﴿وَلْيَجِدُوْا فِيْكُمْ غِلْظَةً﴾ (التوبۃ ۹:۱۲۳)

غَلِيْظٌ ج غِلَاظٌ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): سخت (اردو میں «غلیظ»: گندا، ناپاک؛ عربی میں: موٹا، سخت، درشت)۔ ﴿وَلَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيْظَ الْقَلْبِ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۵۹)

(استفعال) اِسْتَغْلَظَ يَسْتَغْلِظُ اِسْتِغْلَاظًا: بتدریج موٹا اور مضبوط ہو جانا۔ ﴿فَاٰزَرَهُۥ فَاسْتَغْلَظَ﴾ (الفتح ۴۸:۲۹)

اردو میں اس مادے سے: غلاظت (گندگی، نجاست؛ عربی میں: موٹاپا، سختی، درشتی)۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ