غ ل فgh-l-f
(ن) غَلَفَ يَغْلُفُ غَلْفًا: کسی چیز کو غلاف میں ڈالنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
(س) غَلِفَ يَغْلَفُ غَلَفًا: غلاف میں ہونا۔ اَغْلَفُ ج غُلْفٌ (اَفْعَلُ الوان و عیوب کے وزن پر صفت): غلاف میں بند۔ ﴿وَقَالُوْا قُلُوْبُنَا غُلْفٌ ۭ بَلْ لَّعَنَهُمُ اللّٰهُ بِكُفْرِهِمْ﴾ (البقرۃ ۲:۸۸)
نوٹ (بَلْ): اس کا استعمال دو طرح ہوتا ہے: (۱) بَلْ سے پہلے کی بات غلط ہو تو «كَلَّا» محذوف ہوتا ہے اور مطلب ہوتا ہے «ہرگز نہیں، بلکہ»؛ (۲) پہلے کی بات درست ہو تو بَلْ کا مطلب «لیکن» ہوتا ہے۔
اردو میں اس مادے سے: غلاف۔