غ ل وgh-l-w
(ن) غَلَا يَغْلُوْ غُلُوًّا (اصلی: غَلَوَ يَغْلُوُ): حد سے بڑھ جانا (اردو میں «غلو» اسی معنی میں)؛ اصل مفہوم تیر کو انتہائی دور تک پھینکنا ہے، اسی سے کسی بات میں مبالغہ اور افراط کرنا۔ ﴿يٰٓاَهْلَ الْكِتٰبِ لَا تَغْلُوْا فِيْ دِيْنِكُمْ﴾ (النساء ۴:۱۷۱)؛ نیز (المائدۃ ۵:۷۷)۔ نوٹ: ﴿كَغَلْيِ الْحَمِيْمِ﴾ (الدخان ۴۴:۴۶) کا «غَلْي» (جوش مارنا، ابلنا) مادہ غ ل ی سے ہے، اس مادہ سے نہیں۔