Rizwan Zubair

مادّہ غ ل م

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

غ ل مgh-l-m

(س) غَلِمَ يَغْلَمُ غَلَمًا: جوش مارنا، جذبات کا زور سے ابھرنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

غُلٰمٌ ج غِلْمَانٌ (اسمِ ذات): (۱) نوجوان لڑکا، پھر ہر عمر کے لڑکے کے لیے (۲) خادم، نوکر (اردو میں «غلام»: زرخرید بندہ، مملوک؛ عربی میں: نوجوان لڑکا؛ خادم)۔ ﴿قَالَ رَبِّ اَنّٰى يَكُوْنُ لِيْ غُلٰمٌ﴾ (اٰل عمران ۳:۴۰)؛ ﴿وَاَمَّا الْجِدَارُ فَكَانَ لِغُلٰمَيْنِ يَتِيْمَيْنِ﴾ (الکھف ۱۸:۸۲)؛ ﴿وَيَطُوْفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ﴾ (الطور ۵۲:۲۴)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ