Rizwan Zubair

مادّہ غ ل ل

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

غ ل لgh-l-l

(ن) غَلَّ يَغُلُّ (اصلی: غَلَلَ يَغْلُلُ): (۱) غُلُوْلًا: چھپا کر خیانت کرنا، خصوصًا مالِ غنیمت میں (۲) غَلًّا: طوق پہنانا، باندھنا۔ ﴿وَمَنْ يَّغْلُلْ يَاْتِ بِمَا غَلَّ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۶۱)؛ ﴿خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُ﴾ (الحاقۃ ۶۹:۳۰)

غُلٌّ ج اَغْلٰلٌ (اسمِ ذات): طوق۔ ﴿اِذِ الْاَغْلٰلُ فِيْٓ اَعْنَاقِهِمْ﴾ (المؤمن ۴۰:۷۱)؛ مَغْلُوْلٌ (اسم المفعول): طوق پہنایا ہوا، بندھا ہوا۔ ﴿وَقَالَتِ الْيَهُوْدُ يَدُ اللّٰهِ مَغْلُوْلَةٌ﴾ (المائدۃ ۵:۶۴)

(ض) غَلَّ يَغِلُّ غِلًّا: دل میں کینہ یا کدورت ہونا۔ غِلٌّ (اسمِ ذات بھی): کینہ۔ ﴿وَنَزَعْنَا مَا فِيْ صُدُوْرِهِمْ مِّنْ غِلٍّ﴾ (الاعراف ۷:۴۳)

اردو میں اس مادے سے: غلہ (اناج، دانے؛ عربی میں: زمین کی پیداوار، آمدنی)۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ