Rizwan Zubair

مادّہ غ ض ب

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

غ ض بgh-ḍ-b

(س) غَضِبَ يَغْضَبُ غَضَبًا: غضب ناک ہونا، غصے میں ہونا (لازم) (اردو میں «غضب» اسی معنی میں)؛ «عَلٰى» کے صلہ کے ساتھ: کسی پر غضب کرنا (متعدی)۔ ﴿وَغَضِبَ اللّٰهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُۥ﴾ (النساء ۴:۹۳)

غَضْبَانُ (فَعْلَانُ کے وزن پر مبالغہ): بہت زیادہ غضب ناک۔ ﴿وَلَمَّا رَجَعَ مُوْسٰٓى اِلٰى قَوْمِهِۦ غَضْبَانَ اَسِفًا﴾ (الاعراف ۷:۱۵۰)

مَغْضُوْبٌ عَلَيْهِ (اسم المفعول): جس پر غضب کیا گیا ہو۔ ﴿غَيْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّآلِّيْنَ﴾ (الفاتحۃ ۱:۷)

(مفاعلہ) غَاضَبَ يُغَاضِبُ مُغَاضَبَةً: کسی سے ناراض ہو کر جدا ہونا؛ مُغَاضِبٌ (اسم الفاعل)۔ ﴿وَذَا النُّوْنِ اِذْ ذَّهَبَ مُغَاضِبًا﴾ (الانبیاء ۲۱:۸۷)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ